عمران خان کرکٹ کے ہیرو تھےلیکن انہیں سیاسی ہیرو نہیں سمجھتا، سہیل احمد

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سہیل احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کرکٹ کے ہیرو تھے لیکن انہیں سیاسی ہیرو نہیں سمجھتا۔

سہیل احمد نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

شو کے دوران ان سے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے بارے میں ان کے رائے سے متعلق سوال کیا گیا۔

اداکار نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان ہیرو ہیں، اس بات سے کون مکر سکتا ہے؟ ن لیگ کے قائد ہوں یا پیپلز پارٹی کے قائد ہوں، اس بات سے کوئی اختلاف نہیں کرسکتا ہے کہ عمران خان قومی ہیرو ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اب وہ کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن ہیرو تو ہیرو رہتا ہے۔

سہیل احمد نے مزید کہا مجھے عمران خان بڑے پیارے لگتا تھے لیکن میں اُنہیں سیاسی ہیرو نہیں سمجھتا اور میں صرف سیاست کی وجہ سے یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں ان سے نفرت کرتا ہوں۔

ان کے عمران خان کے بارے میں دیے اس بیان کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

Check Also

پہلی عید پر سسرال میں کسی نے منہ ہی نہیں لگایا،بشریٰ انصاری

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے سسرال میں پہلی عید کے تجربات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *