بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر تمکور کے میڈیکل کالج میں طالبہ کو پروپوز کرنے پر اسسٹنٹ پروفیسر کی پٹائی لگ گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سری سدھارتھرا میڈیکل کالج (ایس ایس ایم سی) میں ایک اسسٹنٹ پروفیسر کی جانب سے کلاس میں طالبہ کو پروپوز کرنے پر شدید ہنگامہ کھڑا ہو گیا، جس کے بعد طلبہ نے پروفیسر کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
پروفیسر نے دورانِ لیکچر اچانک ایک طالبہ کو مخاطب کرتے ہوئے محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنی کلاس کی ایک ’اہم لڑکی‘ کو پروپوز کرنا چاہتا ہے، اس دوران اس نے طلبہ میں چاکلیٹس تقسیم کرنے کا بھی اعلان کیا اور آخر میں طالبہ سے ’آئی لو یو‘ کہہ دیا۔
اس واقعے کی ویڈیو بنا کر طلبہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
THE PUBLIC POST