گلستانِ جوہر میں 40 سالہ خاتون کی کئی روز پرانی لاش برآمد

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کے پہلوان گوٹھ میں واقع ایک گھر سے 40 سالہ خاتون کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق اہلِ خانہ کی جانب سے تشویش کے اظہار پر جب قانون نافذ کرنے والے ادارے رشتہ داروں کی موجودگی میں گھر کا دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئے تو وہاں سے سندس نامی خاتون کی لاش ملی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق متوفیہ گھر میں اکیلی رہتی تھیں اور آن لائن کاروبار سے وابستہ تھیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق گزشتہ دو سے تین روز سے ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا تھا، جس پر شک کی بنیاد پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ موت کی وجہ اور دیگر حالات کا تعین کیا جا سکے۔

Check Also

کراچی: پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج،شارع فیصل اور دیگر علاقوں میں شدید ٹریفک جام

کراچی میں نیشنل ہائی وے پر پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *