موٹرسائیکل اور رکشہ صارفین کو پیٹرول پر مخصوص سبسڈی دیئے جانے کا امکان

لاہور:کفایت شعاری اقدامات کے تحت وفاقی حکومت 154 ارب روپے بچانے کے لیےتوانائی کی بچت،سمارٹ لاک ڈاؤن اور محدود تجارتی سرگرمیوں کے پلان پر غور کررہی ہے۔

’’سماء نیوز‘‘ کےمطابق موٹرسائیکل اوررکشہ صارفین کو پیٹرول پر مخصوص سبسڈی دی جائے گی،موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو 20 سے 30 لیٹر ماہانہ سبسڈی دینے کی تجویز سامنے آئی ہے،سبسڈی کیلئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرایا جائے گا،حکومت موبائل ایپ کے ذریعے موٹر سائیکل سواروں کو سبسڈائزڈ پیٹرول دے گی۔

کفایت شعاری اقدامات کے باعث اخراجات میں کمی سے بڑی بچت ہوگی،سبسڈی سے متعلق حتمی فیصلہ اعلیٰ سطح مشاورت کےبعدکیا جائے گا،صدر،وزیراعظم اور چاروں وزرائے اعلیٰ کی مشاورت بھی متوقع ہے۔

Check Also

کندھے پر فریکچر کے باوجود اسحاق ڈار کی وزرائے خارجہ کیساتھ اہم اجلاس میں شرکت

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار صاحب نے مصر کے وزیرِ خارجہ کے استقبال کے دوران …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *