گورنمنٹ سکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولوں کیلئے نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پرائمری سکولوں میں حاضری صبح 7:30 بجےجبکہ چھٹی دوپہر 1:35 پر ہوگی۔ اسمبلی میں طلباء کی اخلاقی تربیت، مختلف موضوعات پر تقاریر اور عملی سرگرمیاں لازمی قرار دیدی گئی ہے۔

سکولوں میں طلباء کو ہفتے میں تین دن تقاریر اور تین دن خاکوں کے ذریعے اخلاقی تعلیم دینے، سکول سربراہان کو ہر ہفتے کے آخری ورکنگ ڈے پر بزمِ ادب کے انعقاد کی ہدایت کی گئی ہے۔

بزم ادب کے بعد آخری تین پیریڈز میں سٹاف میٹنگ اور رجسٹرز مکمل کئے جائیں گے. اساتذہ کی کمی یا طویل رخصت کی صورت میں ہیڈز اور سبجیکٹ اسپیشلسٹ کلاسز لیں گے. تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو سکولوں میں ٹائم ٹیبل پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Check Also

چیئرمین پی ٹی آئی کا واٹس ایپ نمبر ہیک ہوگیا،ہیکرز کی جانب سے رقم کی درخواستیں

چیئرمین پی ٹی آئی کا واٹس ایپ نمبر ہیک کرلیا گیا، جبکہ ہیکرز کی جانب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *