تھیٹر انڈسٹری میں ایک خوبصورت اضافہ زینب فاطمہ ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے بعد عیدالاضحی پر تھیٹر کرینگی

کراچی(رپورٹ، وسیم خان) تھیٹر انڈسٹری میں ایک خوبصورت اضافہ

زینب فاطمہ اب عیدالاضحی پر اپنا پہلا کھیل ڈائریکٹر و پروڈیوسر جاوید اختر کا نیا کامیڈی اردو کھیل” بکرے مستی میں” پرفارم کرینگی

زینب فاطمہ نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ اور ٹی وی ڈرامے سے کیا ایکسپرس ٹی وی چینل کے ڈرامہ ” Door” میں بہترین کردار نگاری کا مظاہرہ کرچکی ہیں

اس کے علاوہ دیگر کئی ڈرامے ان کے کریڈٹ پر موجود ہیں اب تھیٹر پر انہیں پہلا بریک جاوید اختر کی توسط سے مل رہا ہے

امید ہے کہ زینب فاطمہ تھیٹر پر بھی اپنی خدا داد صلاحیتوں کی بدولت اپنا ایک مقام بنانے میں کامیاب ہونگی واضع رہے کہ پروڈیوسر و ڈائریکٹر جاوید اختر ہر سال عید الفطر اور عیدالاضحی پر نئے چہرے ضرور منظر عام پر لاتے ہیں

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *