ایل پی جی صارفین کے لیے خوشخبری! قیمت میں بڑی کمی، اب ہر گھر کا بجٹ آسان

ایران جنگ بندی کے بعد ایل پی جی قیمت میں بھی بڑی کمی ہو گئی ہے۔

سپلائی بہتر ہونے کی وجہ سے ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، ایف پی سی سی آئی کنوینر ایل پی جی اسٹینڈنگ کمیٹی علی حیدر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی وافر مقدار میں پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سات ہزار ٹن ایل پی جی بارڈر کھلنے کے بعدکراچی پہنچ گئی ہے جس کے بعد فوری طور قیمت میں کمی ہو گئی ہے، ملک میں بھر ایل پی جی سستی ہونے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں سپلائی مزید بہتر ہونے سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 50 روپے مزید کمی کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے مقرر کیے گئے نرخوں کے برعکس منافع خور اضافی رقم وصول کر رہے تھے۔

Check Also

پشاور: خاتون پر گھریلو تشدد کیس میں شوہر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

پشاور کی سیشن کورٹ میں گھریلو تشدد کے مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *