کراچی:شہرِ قائد میں جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں جہاں ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق نے تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود میں اچانک سرپرائز دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے شاہ فیصل برج، شارع بھٹو اور اطراف کے علاقوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور شرافی گوٹھ میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ایس ایس پی ملیر نے موقع پر موجود ایس ایچ او سے سیکیورٹی صورتحال اور نفری کی تعیناتی پر تفصیلی بریفنگ لی اور پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔
انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس مقصد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
THE PUBLIC POST