سوئیڈش ٹینس لیجنڈ بیورن بورگ اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

بیورن بورگ، جو 1970ء کی دہائی کے ممتاز ٹینس کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں، آئندہ ماہ پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔

رپورٹس کے مطابق بیورن بورگ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی آئی ٹی ایف فیوچر سیریز کے سلسلے میں شرکت کریں گے اور ایک ہفتے کے قیام کے لیے 4 مئی کو پاکستان پہنچیں گے۔

اس موقع پر ان کے صاحبزادے لیو بورگ بھی مذکورہ ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے، جبکہ امکان ہے کہ بیورن بورگ پاکستان کے معروف ٹینس کھلاڑی اعصام الحق قریشی کے ساتھ ایک نمائشی میچ بھی کھیلیں۔

واضح رہے کہ بیورن بورگ نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران فرینچ اوپن چھ مرتبہ اور ومبلڈن پانچ بار جیتا، جبکہ مجموعی طور پر 66 ٹائٹلز اپنے نام کیے۔

Check Also

دوپہر 11 سے 4 بجے تک ڈیلیوری سروس بند! خلاف ورزی کرنے پر رائیڈرز کو سزا

کویت میں شدید گرمی کے باعث ڈیلیوری بائیکس چلانے پر مخصوص اوقات میں پابندی عائد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *