انسٹاگرام پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی ایک مختصر سرگرمی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کے اکاؤنٹ سے جرمن انفلوئنسر لز لاز کی پوسٹ کو لائیک کیا گیا، جسے بعد ازاں فوری طور پر اَن لائیک کر دیا گیا۔ اس واقعے کے اسکرین شاٹس تیزی سے وائرل ہو گئے۔
اس معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے لز لاز نے کہا کہ ابتدا میں انہیں خوشی ہوئی، تاہم بعد میں معاملہ بڑھنے پر حیرت اور افسوس بھی ہوا۔ ان کے مطابق یہ واضح نہیں کہ یہ غیر ارادی عمل تھا یا نہیں، اور وہ خود بھی اس صورتحال سے خبروں کے ذریعے آگاہ ہوئیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ انڈین پریمیئر لیگ کے دوران رائل چیلنجرز بنگلور کی مداح بنی تھیں اور ویرات کوہلی کو ایک بہترین کھلاڑی سمجھتی ہیں۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ویرات کوہلی کی سوشل میڈیا سرگرمی خبروں کا موضوع بنی ہو۔ اس سے قبل 2025 میں اداکارہ اوینیت کور کی پوسٹ کو مبینہ طور پر لائیک کرنے پر بھی بحث ہوئی تھی، جس پر انہوں نے وضاحت دی تھی کہ یہ ممکنہ طور پر الگورتھم کی غلطی تھی۔
THE PUBLIC POST