عیدالاضحی کے کھیل” بکرا پیٹرول پہ” کاسٹ فائنل

عیدالاضحیٰ کے اسٹیج ڈرامے “بکرا پیٹرول پہ” کی کاسٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ڈرامے میں رؤف لالہ، شکیل صدیقی، کاشف خان، شانزے، مہک نور اور عامر ریمبو مرکزی کردار ادا کریں گے۔ دیگر فنکاروں میں شہباز صنم، عبداللہ لالہ، شرابیل صدیقی، ناصر خان، فائزہ ملک، ارما احمد، شبیر بھٹی، شہزاد لالہ، پریا خان، طاہرہ خان اور جیند میمن شامل ہیں۔

اس پروڈکشن کے پروڈیوسرز اسد اللہ اور امان اللہ ہیں، جبکہ پیشکش زید بن اسد کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ چیف پیٹرن شہزاد عالم ہیں، اسٹیج پلے کی تحریر رؤف لالہ نے کی ہے اور ہدایت کاری یونس میمن کے سپرد ہے۔

مزید برآں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر ہوکلا جبکہ میوزک مجتبیٰ نقوی نے ترتیب دیا ہے۔

یہ اسٹیج ڈرامہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اوپن ایئر تھیٹر میں روزانہ دو شوز کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

Check Also

امریکی اداکارہ این ہیتھوے دنیا کی سب سے خوبصورت اسٹار قرار

امریکی فلم و ٹی وی اداکارہ این ہیتھاوے کو پیپل میگزین نے 2026 کی دنیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *