کراچی: شہید ملت روڈ مقابلے میں ہلاک ملزم کی شناخت ہوگئی، کئی وارداتوں میں مطلوب نکلا

کراچی میں گزشتہ روز شہید ملت روڈ کے قریب پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت عثمان عرف نورالبشیر عرف عثمان بنگالی کے نام سے کر لی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم شہر کے ضلع ایسٹ اور کورنگی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ وہ پولیس پر فائرنگ، ڈکیتی، راہزنی اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم چند روز قبل زمان ٹاؤن کے علاقے میں ہونے والے ایک اور پولیس مقابلے میں بھی نامزد تھا اور اس کے بعد سے مفرور تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے چند ماہ قبل ایک ڈکیتی کے دوران ایک سرکاری ملازم سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی چھینا تھا، جبکہ وہ مختلف تھانوں میں درج متعدد مقدمات میں نامزد اور اشتہاری حیثیت رکھتا تھا۔

Check Also

مسجد کے اندر 7 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے امام کو21 سال قید کی سزا

خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے شہر چکدرہ میں نابالغ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *