امیتابھ بچن بالی ووڈ کے نامور اداکار نے کہا ہے کہ 83 برس کی عمر میں بھی متحرک رہنا اور کام جاری رکھنا ہی زندگی کی اصل روح ہے۔
اپنے حالیہ بلاگ میں امیتابھ بچن نے لکھا کہ بڑھتی عمر اور محدود جسمانی توانائی کے باوجود کام کرتے رہنا نہایت اہم ہے، اور وہ اسے زندگی کا بنیادی جوہر تصور کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کام، خواہ تخلیقی ہو یا جسمانی، انسان کی زندگی میں حرکت اور مقصد پیدا کرتا ہے، اس لیے مسلسل مصروف رہنا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صبح کا وقت تخلیقی صلاحیتوں کے لیے موزوں ہوتا ہے، تاہم ان کے نزدیک سب سے زیادہ اہمیت خود کام کو حاصل ہے۔
اس سے قبل بھی وہ اس عزم کا اظہار کر چکے ہیں کہ جب تک ممکن ہوا، کام جاری رکھیں گے کیونکہ بے عملی منفی خیالات کو جنم دیتی ہے۔
THE PUBLIC POST