کراچی میں 4 ماہ میں 265 چوری شدہ موبائل فونز ریکور، شناختی کارڈ کے بغیر خریداری نہیں ہوگی: الیکٹرانکس ڈیلرزصدر رضوان عرفان

کراچی: کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے کہا ہے کہ شہر میں گزشتہ چار ماہ کے دوران ساڑھے 58 لاکھ روپے مالیت کے 265 چوری شدہ موبائل فونز ریکور کیے گئے ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ موبائل فونز کی خرید و فروخت کو شفاف بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ان کے مطابق اب کوئی بھی دکاندار موبائل فون خریدتے وقت فروخت کرنے والے سے شناختی کارڈ کی کاپی لازمی حاصل کرے گا اور ریکارڈ کو سی پی ایل سی میں رجسٹر کروائے گا۔

رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ اگر موبائل فروخت کرنے والا کسی جرم میں ملوث پایا گیا تو فون فوری طور پر ریکور کر لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر صوبے کے کسی بھی علاقے میں موبائل فون چوری ہوتا ہے تو شہری فوری طور پر سی پی ایل سی میں شکایت درج کروائیں۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اگر چوری شدہ موبائل کراچی کی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی کوشش کی گئی تو کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن اس کی نشاندہی کر کے متاثرہ شہری کو اس کا موبائل واپس دلوانے میں کردار ادا کرے گی۔

Check Also

اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کیس میں ہولناک انکشافات، ماں نے اعترافِ جرم کر لیا

لاہور: لاہور کے علاقے اچھرہ میں تین بچوں کے لرزہ خیز قتل کیس کی تفتیش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *