شوقیہ بریڈرز نے مرغی کے انڈے کے برابر تربوز اُگا لیا

امریکا سے تعلق رکھنے والی ایک ماں اور بیٹی نے تربوز کی ایک نئی اور انتہائی چھوٹی قسم تیار کی ہے، جس کا سائز مرغی کے انڈے کے برابر ہے۔ اس منصوبے کا آغاز 2021 میں ہوا اور کئی نسلوں کی جینیاتی تبدیلی کے بعد تربوز کا وزن عام کئی کلوگرام سے کم کر کے تقریباً 80 سے 200 گرام تک لایا گیا۔

بریڈر ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق یہ ننھے تربوز ذائقے میں میٹھے ہیں، جن کا گودا سرخ یا نارنجی رنگ کا ہوتا ہے۔ ان کی ساخت مضبوط رکھی گئی ہے تاکہ انہیں آسانی سے محفوظ اور منتقل کیا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق اس منصوبے کا مقصد تربوز کو گرین ہاؤس کاشتکاری اور ورٹیکل فارمنگ کے لیے موزوں بنانا ہے، جہاں محدود جگہ میں زیادہ پیداوار حاصل کرنا اہم ہوتا ہے۔

یہ چھوٹے تربوز سنگل سرونگ مارکیٹ کے لیے بھی مفید سمجھے جا رہے ہیں اور خوراک کے ضیاع میں کمی کا سبب بن سکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے بیج بھی عام تربوز کے مقابلے میں کافی چھوٹے ہیں۔

Check Also

فلٹر لگی تصاویر نے لاپتہ خاتون کی تلاش مشکل بنادی

میکسیکو میں 30 سالہ خاتون کی گمشدگی کے واقعے نے سوشل میڈیا فلٹرز کے استعمال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *