سرگودھا: موٹروے پولیس سب انسپکٹر نے خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا

سرگودھا میں موٹروے پولیس کے ایک سب انسپکٹر نے مبینہ طور پر خود پر فائرنگ کر کے خود کو زخمی کر لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع، خاص طور پر اہلیہ سے جھگڑے کے نتیجے میں پیش آیا، تاہم حکام نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Check Also

سندھ میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی،نوٹیفکیشن جاری

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *