موبائل فونز چھین کر آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والے ملزمان گرفتار

سچل پولیس نے بلال شاہ نورانی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ٹیکنیکل ایکسپرٹ 3 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان اسلحہ کے زور پروارداتیں کرتے اورخود ہی موبائل فونز کے لاک کھولتے اور آئی ایم ای آئی تبدیل کرتے تھےملزمان نے دورانِ تفتیش گزشتہ 2 ماہ میں 100 سے زائد موبائل فونز اور نقدی چھیننے کا انکشاف کیا۔

ملزمان نے دورانِ تفتیش گزشتہ 2 ماہ میں 100 سے زائد موبائل فونز اور نقدی چھیننے کا انکشاف کیا۔ سچل پولیس نے خفیہ اطلاع پربلاول شاہ نورانی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان شہزادہ ولد معشوق علی، نادرعلی ولد سائیں بخش اور جاوید علی ولد معشوق علی کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی پسٹل، 3لیپ ٹاپ اور2 درجن سے زائد چھینے ہوئے موبائل فونزاورسائب بی تھانے کے علاقے سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمدکرلی۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان کے لیپ ٹاپ میں آئی ایم ای آئی تبدیل اورلاک کھولنے کے جدید سوفٹ ویئرز بھی موجود ہیں۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں وارداتیں کرنے کے بعد موبائل کا لاک کھولنے اورآئی ایم ای آئی تبدیل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

گرفتار تینوں ملزمان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

Check Also

ایف آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہماراہدف ہے: محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *