7 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم سیتا رام گرفتار چھ ماہ بعد تکنیکی بنیادوں پر گرفتاری، مختلف شہروں میں چھاپوں کے بعد کامیابی

کراچی میں پولیس نے 7 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم سیتا رام کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تقریباً چھ ماہ بعد ملزم کو تکنیکی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں مسلسل چھاپے مارے گئے، جس کے بعد بالآخر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے اکتوبر 2025 میں کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جس کی تصدیق میڈیکل رپورٹ میں بھی ہو چکی ہے۔

Check Also

سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی حراست سے رہا، اسحاق ڈار کی تصدیق

اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ ‘گلوبل فریڈم فلوٹیلا’ میں سوار سابق سینیٹر مشتاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *