کراچی، ہاکس بے روڈ چاؤلہ گودام کے قریب ٹریفک حادثہ ،بچوں سمیت 4 افراد زخمی

کراچی:شہر قائد میں ہاکس بے روڈ پر ٹریفک حادثے میں باپ اور 2 کم سن بچیوں اور بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے روڈ چاؤلہ گودام کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے باپ بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 26 سالہ عبدالسلام ولد عبدالرشید ، 5 سالہ ارسلان ولد عبدالسلام ، 7 سالہ علینہ دختر عبدالسلام اور علیزہ دختر عبدالسلام شامل ہیں ۔

زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا جسکے بعد کار سوار شخص موقع سے فرار ہوگیا۔

Check Also

قائدآباد میں لرزہ خیز انکشاف،دوست ہی عثمان آفریدی کا قاتل نکلا

کراچی کے علاقے قائدآباد سے اغواء کے بعد قتل ہونے والے نوجوان عثمان آفریدی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *