کراچی میں شدید گرمی کی لہر،درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچ گیا

کراچی: محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق شہر قائد میں آج بھی شدید گرمی اور خشک موسم برقرار ہے۔

ادارے کے مطابق درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 7 فیصد ہے۔ شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور باہر نکلتے وقت سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔

Check Also

سوئی گیس غائب، ایل پی جی مہنگی؛ شہری دوہرا بل ادا کرنے پر مجبور

کراچی:سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث ایل پی جی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوگیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *