منگھوپیر: حب واٹر پمپنگ اسٹیشن میں دو بچے ڈوب کر جاں بحق

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں حب واٹر پمپنگ اسٹیشن کے پانی کے ذخیرے میں دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈوبنے والے بچوں کی عمریں 10 اور 12 سال تھیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دونوں بچوں کی لاشیں پانی سے نکال لی گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ابتدائی طور پر یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ بچے کس طرح ذخیرے تک پہنچے۔ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Check Also

بلوچستان :محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ،اسلحے کی نمائش پر پابندی

بلوچستان حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *