پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس نئی بلندی پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رہا اور مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔

بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1.61 فیصد اضافے کے ساتھ 2646 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 67 ہزار 389 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

عالمی سطح پر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا۔

کورین کاسپی میں 7.85 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا جبکہ شنگھائی کمپوزٹ 1.27 فیصد اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بھارت کے نفٹی ففٹی میں بھی 0.4 فیصد بہتری دیکھی گئی تاہم جاپان کا ٹوکیو بازار آج بند رہا۔

ادھر کرنسی مارکیٹ میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 3 پیسے کمی کے بعد 278.72 روپے ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ روز ڈالر 278.75 روپے پر بند ہوا تھا۔

Check Also

بلوچستان :محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ،اسلحے کی نمائش پر پابندی

بلوچستان حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *