کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ایک مرتبہ پھر ملتوی

کراچی بار ایسوسی ایشن کے آج ہونے والے سالانہ انتخابات ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمشنر عبدالستار ایڈووکیٹ نے تمام بیلٹ پیپرز واپس اٹھا لیے، بیلٹ پیپرز پولنگ اسٹیشنز سے باہر لے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 5 ماہ سے متعدد بار کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ملتوی ہوئے، سندھ بار کونسل کی نگرانی میں آج کراچی بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کا انعقاد ہو رہا تھا۔

الیکشن کے انعقاد کے لیے چاروں ضلعوں کی عدالتوں میں 33 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے اور الیکشن کمشنر کے فرائض رکن سندھ بار کونسل عبد الستار سر انجام دے رہے تھے۔

صدر، نائب صدر، جنرل سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری خزانچی اور لائبریرین کی نشستوں پر مقابلہ ہونا تھا۔

Check Also

مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *