“بکرا پیٹرول پہ ” کی افتتاحی تقریب کا دھوم دھڑکا ہوگا 13 مئی کو ہوگا جس میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات شرکت کرینگی
کراچی (شوبز رپورٹر) “با آداب با ملا حظ، ہوشیار، پاکستان کا فخر کامیڈی کے سلطان “شکیل صدیقی” اور رؤف لالہ تخت نشین ہونگے، کراچی تھیٹر پر عیدالاضحی کا سب سے بڑا کھیل” بکرا پیٹرول پہ” آرٹس کونسل کے سب سے بڑھے ہال میں پیش کیا جائے-
شکیل صدیقی اور رؤف لالہ کا نیاروپ، قہقہوں کی برسات ہوگی، 13 مئی کو میگا بجٹ ملٹی اسٹار کاسٹ پر مشتمل کھیل ” بکرا پیٹرول پہ” کی افتتاحی تقریب آرٹس کونسل میں منعقد کی جاۓ گی جس میں تھیٹر انڈسٹری کی معروف شخصیات شرکت کرینگی جب کہ ڈرامے کی ملٹی اسٹار کاسٹ میں اسکرپٹ تقسیم کیا جائے گا –
اس پرمسرت موقعے پر معروف فنکار اور معروف شخصیات اپنے خیالات کااظہار کرینگے مذکورہ ڈرامے کے پروڈیوسر اسد اللہ اور امان اللہ ہیں ڈائریکٹر یونس میمن اور رائٹر رؤف لالہ ہیں سرپرست اعلی سفیر بٹ اور شہزاد عالم ہیں معاون ڈائریکٹر عامر ہوکلا اور میوزک مجتبی نقوی مرتب کرینگے
THE PUBLIC POST