پنجاب کے سکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان

لاہور: پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے بھر میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق گرمی کی شدت کے پیشِ نظر تعطیلات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے سکول 22 مئی بروز جمعہ سے 23 اگست تک بند رہیں گے جبکہ تدریسی عمل 24 اگست بروز پیر سے دوبارہ شروع ہوگا۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشات کے باعث طلبہ اور اساتذہ کی صحت و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

Check Also

کراچی، 10 سے زائد مسلح ڈاکوؤں کے ٹولے کی اسٹور میں واردات، درجنوں افراد کو لوٹ کر فرار

کراچی: شہر قائد میں ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے سکھن بھینس کالونی روڈ نمبر 5 پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *