نجی اسکول میں واٹر فلٹر سے کرنٹ لگنے پر 8 سالہ طالبہ جاں بحق

نارووال: نجی اسکول میں واٹر فلٹر سے کرنٹ لگنے پر 8 سالہ طالبہ جاں بحق ہوگئی، جس کے بعد سکول کو اسیل کر کے پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نارووال کے علاقے بھٹیاں کلاں میں ایک نجی اسکول میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت نے معصوم طالبہ کی جان لے لی۔

واٹر فلٹر سے پانی پیتے ہوئے 8 سالہ طالبہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی، جس کے بعد اسکول کو سیل کر کے پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ بھٹیاں کلاں کے ایک نجی اسکول میں 8 سالہ طالبہ عمائمہ الیکٹرک واٹر فلٹر سے پانی پی رہی تھی کہ اچانک اسے زوردار کرنٹ لگا، معصوم طالبہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

ڈپٹی کمشنر نارووال طیب خان نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیا اورت تھانہ نورکوٹ میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی مدعیت میں اسکول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

غفلت برتنے کے الزام میں اسکول کے پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے حادثے والے نجی اسکول کو فوری طور پر سیل کر دیا ہے۔

ڈی سی نارووال نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی انتظامات میں غفلت اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

Check Also

پنکی کے 869 موبائل نمبرز، افریقی شہری بھی منشیات فروشی میں ملوث ہیں: ایڈیشنل آئی جی سندھ

کراچی:ایڈیشنل آئی جی آزاد خان کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کےکیس میں گرفتار ملزمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *