راولپنڈی(پبلک پوسٹ)دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا شخص گرفتار کرلیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ 9 اور 6 سالہ دو بہنیں دکان پر گئیں تو زیر حراست ملزم نے ان کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔ترجمان نے بتایا کہ دھمیال پولیس نے واقعے کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج کر کے ملوث شخص کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی صدر راولپنڈی محمد نبیل کھوکھرنے بتایا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی، تشدد اور ہراسانی نا قابل برداشت ہے۔