کراچی: تاجر کو مبینہ طورپر25 لاکھ روپے بھتہ دینے کی کال موصول، مقدمہ پریڈی تھانے میں درج

الیکٹرانکس کےکاروبارسے منسلک تاجرکومبینہ طور پر 25 لاکھ روپے بھتہ دینے کی کال موصول ہوئی ہے، واقعے کامقدمہ متاثرہ تاجر کی مدعیت میں پریڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی شہرمیں بھتہ خورسرگرم ہو گئے، الیکٹرانکس کےکاروبارسے منسلک تاجر کو مبینہ طور پر بھتے کی کال موصول ہوئی ہے۔

تاجر کو بھتہ کی کال موصول ہونے کے واقعے کامقدمہ پریڈی تھانے میں تاجر عدنان کی مدعیت میں بھتہ خوری کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔

متاثرہ تاجر کے مطابق وہ عبداللہ ہارون روڈ پر قائم تجارتی عمارت میں الیکٹرانکس کا کاروبارکرتا ہے اور13 مئی کو اسکے واٹس ایپ نمبرپرغیر ملکی نمبرسے ایک کال آئی، کال کرنے والے نے اپنا تعلق لیاری گینگ وارسے بتایافون کرنے والے نے 25لاکھ روپے بھتہ طلب کیا۔

بھتہ نہ دینے پر مجھے اورمیرے بھائی کوجان سے مارنے کی دھمکی دی بھتہ خورنے مجھے میرے خاندان سے متعلق تفصیل بھی دی، بھتہ خورنے میرے دکان پر آنے جانے کے اوقات بھی بتائے۔

بھتہ خور نے پولیس سے رابطہ کرنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیبھتہ خورنے کہا کہ میرے لڑکے تمھارے پیچھے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش اسپیشل انوسٹیگیشن یونٹ منتقل کردی گئی واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

Check Also

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم میں کئی تبدیلیوں کا امکان

آسٹریلیا کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *