ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات، 8 ٹرینیں بند

لاہو:ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ریلوے حکام نے مختلف سیکشنوں پر چلنے والی اپنی8 ٹرینیں عارضی طور پر بند کر دیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرینوں کو تا حکم ثانی بند کیا گیا ہے ،فیول کی قیمتوں کے علاوہ ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد بھی کم تھی۔

ذرائع کے مطابق فیول اخراجات میں بچت لانے کے لیے ٹرینوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بند ہونے والی ٹرینوں میں بولان میل، خوشحال خان خٹک، مہرا ن ایکسپریس، چمن پسنجر،ماروی ایکسپریس،سمن سرکار ایکسپریس,م ونجوداڑو ایکسپریس اور راوی ایکسپریس شامل ہیں۔

Check Also

کراچی دنیا کے ’’ناقابلِ رہائش‘ شہروں میں شامل، پیپلز پارٹی پر شدید تنقید

کراچی کے دنیا کے ناقابل رہائش شہروں میں شامل ہونے پر ایم کیو ایم نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *