مشہور زمانہ کولڈ پلے کنسرٹ اسکینڈل کا ایک اور حیرت انگیز رخ سامنے آگیا

کولڈ پلے بینڈ کے کنسرٹ میں پیش آنے والے اسکینڈل نے ایک نیا رخ اختیار کرلیا ہے، جس میں سابق ایچ آر ایگزیکٹو کرسٹن کیبوٹ کے شوہر اینڈریو کیبوٹ کی بھی اسی کنسرٹ میں کسی دوسری خاتون کے ساتھ موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
یاد رہے کہ اس کنسرٹ کے دوران کرسٹن کیبوٹ اور کمپنی کے سی ای او اینڈی بائرن کو اسٹیج کی بڑی اسکرین پر ایک ساتھ بیٹھے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد ان کے اچانک اسکرین سے ہٹنے پر قیاس آرائیاں بڑھی تھیں اور ان پر ناجائز تعلقات کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
تاہم دی ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اس صورتحال کی حقیقت کچھ اور ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرسٹن اور ان کے شوہر اینڈریو اس واقعے سے پہلے ہی کئی ہفتوں سے علیحدہ رہ رہے تھے۔ مزید یہ کہ اینڈریو خود بھی اسی کنسرٹ میں اپنی موجودہ گرل فرینڈ کے ساتھ ایک دوسرے باکس میں موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق کرسٹن کیبوٹ نہ تو چھپ رہی تھیں اور نہ ہی کسی کو دھوکا دے رہی تھیں، کیونکہ وہ اور ان کے شوہر پہلے ہی الگ ہو چکے تھے۔ اس تنازع کے بعد کرسٹن کیبوٹ اور اینڈی بائرن دونوں نے اپنی کمپنی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
کرسٹن کیبوٹ نے گزشتہ اگست میں باضابطہ طور پر طلاق کے لیے درخواست دے دی تھی، جبکہ اینڈریو کیبوٹ کے ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ دونوں کی علیحدگی کنسرٹ والے واقعے سے پہلے ہی ہو چکی تھی۔ یہ نئی معلومات اس اسکینڈل کے حوالے سے لگائے جانے والے تمام الزامات کو یکسر تبدیل کرتی ہیں۔

Check Also

غزہ میں 3 ہزار سالہ جنگ ختم کرا دوں گا؛ قکا کمانڈرز سے خطاب میں حماس کو دھمکی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی کمانڈرز سے خطاب میں امریکی جوہری ہتھیاروں، غزہ امن منصوبے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *