سندھ حکومت کا کل کراچی میں بند رکھنے کا فیصلہ

حکومت سندھ نے کل کراچی میں اسکولز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ کل ممکنہ بارشوں کے باعث شہر کے اسکول بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا بھی کہنا ہے کہ کل کراچی میں نجی اور سرکاری اسکولز بند رہیں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں بارشوں کے دوران حکومت کی پوری مشینری فعال ہے، نکاسی آب کا کام جاری ہے، عوام کی جان اور حفاظت سب سے مقدم ہے، شہری غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام کو ہرگز اکیلا نہیں چھوڑے گی اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *