شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ،نوجوان شاہزیب جاں بحق

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی کی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت شاہزیب کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کے بھائی کے مطابق شاہزیب گھر کا بڑا بیٹا تھا اور خاندان کچھ عرصہ قبل نواب شاہ سے کراچی منتقل ہوا تھا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ شاہزیب آج گھر سے پانی لینے کے لیے باہر نکلا تھا کہ اس دوران نامعلوم ڈکیتوں نے اسے نشانہ بنایا اور فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی تاہم اس کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

ادھر اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 35 تک پہنچ گئی ہے۔

Check Also

مستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افرادزخمی

مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ اینڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *