کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ زیرِ زمین اس کی گہرائی محض 14 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ اس زلزلے کا بنیادی مرکز بلوچستان کا جنوب مغربی علاقہ بسیمہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم ابھی تک زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ کوئٹہ اور گرد و نواح میں گاہے بگاہے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔ امسال بھی اس علاقے میں متعدد بار زلزلہearth آ چکا ہے جو کسی بڑے نقصان کا باعث نہیں بنا۔

قیام پاکستان سے قبل اسی مہینے یعنی مئی کی 31 تاریخ کو قیامت خیز زلزلہ آیا تھا جس سے 45 سیکنڈ میں پورا شہر ملبے کا ڈھیر بن گیا تھا۔

اس زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی تھی اور اس نے 60 ہزار سے زائد جانیں نگلیں تھیں۔

2005 کے زلزلے کے بعد یہ جنوبی ایشیا کی تاریخ کا بھیانک ترین زلزلہ ہے۔

Check Also

ٹیکس اور ڈیوٹی وصولی کے لیےبینک آج اور کل کھلے رہیں گے

کراچی: سٹیٹ بینک نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لیے آج اور کل ملک بھر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *