اورنگی ٹاؤن میں شہری کے قتل کا معمہ 12 گھنٹوں میں حل،مقتول کے سسر سمیت 3 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے تھانہ مومن آباد کی حدود فرید کالونی میں پولیس نے شہری کے قتل کا مقدمہ 12 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں حل کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کرکے 30 سے 35 سالہ فہد ولد ظہیر عباس کو قتل کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد، عینی بیانات اور دیگر معلومات کی بنیاد پر فوری کارروائی عمل میں لائی۔

پولیس حکام کے مطابق تحقیقات کے دوران قتل میں ملوث تینوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا، جن میں مقتول کی دوسری اہلیہ کا والد اور اس کے دو بھائی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے والد ظہیر عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ قتل کی وجوہات اور دیگر پہلوؤں کا مکمل تعین کیا جاسکے۔

Check Also

ڈیفنس موڑ میں ریڈ بس کی ٹکر،12 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی: ڈیفنس موڑ آغا خان سگنل کے قریب ریڈ بس کی ٹکر سے 12 سالہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *