نیشنل اسٹیڈیم کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں افسوسناک واقعہ، جانور خون میں لت پت ہوگیاآوارہ کتوں کے حملے میں قربانی کا دنبہ ہلاک

علاقہ مکینوں نے آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد اور سیکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھا دیے

خبر:
کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں آوارہ کتوں کے جھنڈ نے قربانی کے لیے لائے گئے ایک دنبے پر حملہ کر دیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق دنبہ رسی سے بندھا ہوا تھا، جس کے باعث وہ خود کو مکمل طور پر بچانے میں ناکام رہا، تاہم اس نے مزاحمت کی کوشش بھی کی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کتوں نے بار بار حملے کرکے دنبے کو بری طرح زخمی کردیا۔ خون میں لت پت جانور کو بچانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد سوسائٹی میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد اور سیکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، جبکہ مکینوں نے انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

Check Also

کراچی: پسند کی شادی کرنے والا جوڑا عدالت سے واپسی پر قتل ملیر ہالٹ کے قریب گاڑی پر فائرنگ، میاں بیوی موقع پر جاں بحق

کراچی کے علاقے ملیر میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو عدالت سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *