عیدالاضحیٰ پر سوئی سدرن کا گیس فراہمی شیڈول جاری کراچی میں منگل صبح 3 بجے سے سحری کے لیے گیس کی فراہمی شروع ہوگی

سوئی سدرن گیس کمپنی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر گیس فراہمی کا خصوصی شیڈول جاری کردیا ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق منگل کی صبح 3 بجے سے کراچی میں صارفین کو سحری کی تیاری کے لیے گیس فراہم کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت ملحقہ علاقوں میں صارفین کو سحری کی تیاری میں آسانی فراہم کرنے کے لیے صبح تک گیس کی فراہمی بلاتعطل جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد یومِ عرفہ کا روزہ رکھنے والے عقیدت مندوں اور روزے داروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور راحت فراہم کرنا ہے۔

Check Also

کراچی: پسند کی شادی کرنے والا جوڑا عدالت سے واپسی پر قتل ملیر ہالٹ کے قریب گاڑی پر فائرنگ، میاں بیوی موقع پر جاں بحق

کراچی کے علاقے ملیر میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو عدالت سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *