رواں مالی سال کے 7 ماہ کے دوران ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)رواں مالی سال کے 7 ماہ جولائی سے جنوری کے دوران ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ اسٹیٹ بینک ذخائر میں اضافہ اور روپے کی قدر مستحکم رہی۔

جولائی تا جنوری ترسیلات زر میں 25.2 فیصد، برآمدات میں 9.7 فیصد اور درآمدات میں بھی 16.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی تا جنوری 68 کروڑ ڈالر سے زیادہ سرپلس رہا۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *