پرانا گولیمار میں فائرنگ،مبینہ منشیات فروش نوجوان زخمی،پولیس نے حراست میں لے لیا

لیاری گینگ وار کے ڈاڈا گروپ سے تعلق رکھنے والے ملزم شانی پر فائرنگ کا الزام

پرانا گولیمار میں فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا، جبکہ پولیس نے زخمی نوجوان کو مبینہ منشیات فروش قرار دیتے ہوئے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

Express News کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار میں فائرنگ کے دوران نوجوان ذیشان ولد صفدر ٹانگوں پر متعدد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا۔ زخمی حالت میں اسے فوری طور پر سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا۔

ایس ایچ او پاک کالونی فیصل گل کے مطابق زخمی نوجوان مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث ہے اور اس کا جھگڑا لیاری گینگ وار کے ڈاڈا گروپ سے تعلق رکھنے والے شانی نامی ملزم سے ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق شانی نے تنازع کے دوران فائرنگ کرکے ذیشان کو زخمی کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان نے اسپتال پہنچنے کے بعد ابتدائی طور پر بیان دیا کہ اسے ڈاکوؤں نے گولی ماری، تاہم تفتیش کے دوران اس بیان کو مشکوک قرار دیا گیا۔ ایس ایچ او کے مطابق ذیشان کی ٹانگوں پر پانچ گولیاں لگی ہیں۔

پولیس نے زخمی نوجوان کو حراست میں لے کر واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزم شانی کی تلاش جاری ہے۔

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے پرگڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں 6 فیصد کمی کا اعلان

ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کی امید، ٹرانسپورٹرز کو ریلیف ملنے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *