آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے؛ پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ کوشش ہوگی آج کے دن کو یادگار بنایا جائے اور میچ جیتا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی حکمت عملی ہے کہ آسٹریلیا کو کم اسکور پر آؤٹ کیا جائے۔

شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستان کی نمائندگی اور کپتانی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے ڈیبیو کرنے والے عرفات منہاس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے کرکٹ میں مجموعی طور پر 111 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں آسٹریلیا کو واضح برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے 71 جبکہ پاکستان نے 36 میچز جیتے ہیں، جبکہ تین میچز بے نتیجہ اور ایک ٹائی ہوا۔

حالیہ فارم کے لحاظ سے دونوں ٹیمیں تقریباً ایک جیسی کارکردگی کے ساتھ میدان میں اتری ہیں اور اپنی آخری پانچ میچز میں تین، تین فتوحات حاصل کر چکی ہیں۔

Check Also

عید پر گوشت خوری مہنگی پڑ گئی،کراچی کے اسپتالوں میں معدے کے مریضوں کا رش

عیدالاضحیٰ کے موقع پر گوشت کے زیادہ استعمال کے باعث کراچی کے بڑے اسپتالوں میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *