سندھ پولیس کی موبائل وین میںچرس کی سگریٹ بنانے کی ویڈیو وائرل، اعلیٰ حکام کا نوٹس

سندھ کے شہر عمرکوٹ میں پولیس موبائل میں مبینہ طور پر چرس کی سگریٹ بنانے کے واقعے پر انکوائری رپورٹ طلب کرلی گئی۔

عمرکوٹ میں پولیس موبائل میں چرس کی سگریٹ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر اعلیٰ حکام نے ڈی ایس پی پیتھورو سے واقعے کی 3 دن میں انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہےکہ نوجوانوں کی شناخت کرکے قانونی کارروائی کی جائے جب کہ متعلقہ پولیس افسروں اور اہلکاروں کی غفلت اور لاپرواہی کا بھی تعین کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Check Also

وزیراعلی ٰخیبر پختونخوا نےصوبے کا بجٹ پیش کرنے کی منظوری دے دی

پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کا بجٹ پیش کرنے کی منظوری دے دی۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *