جیف بیزوز دنیا کی ایک بڑی ای کامرس کمپنی ایمازون کے بانی ہیں اور انہوں نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے انسانوں پر مرتب ہونے والے اثرات کے بارے میں پیشگوئی کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اے آئی سے افرادی قوت کی مانگ میں کمی کی بجائے اضافہ ہوگا۔
پیرس میں ایک ٹیکنالوجی سے خطاب کے دوران جیف بیزوز نے کہا کہ ‘میں جانتا ہوں کہ بیشتر حلقوں بشمول متعدد ذہین افراد میں اس حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں کہ اے آئی کی بدولت انسانوں کی ضرورت ختم ہو جائے گی’۔
انہوں نے کہا کہ ‘میں اس خیال سے متفق نہیں اور میرے خیال میں تو اے آئی کی بدولت افرادی قوت میں اضافہ ہوگا بلکہ مانگ بڑھ جائے گی’۔
جیف بیزوز کی پیشگوئی متعدد افراد کے ان خیالات سے مختلف ہیں جن کا کہنا ہے کہ اے آئی کے باعث دنیا بھر میں کروڑوں افراد بیروزگار ہوسکتے ہیں۔
ایمازون کے بانی نے کہا کہ اے آئی سے ملازمتیں ختم نہیں ہوں گی بلکہ یہ ٹیکنالوجی ورکرز کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی اور نئے شعبوں کی طلب بڑھے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ انسانوں کو خلائی کھوج پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے۔
ان کے مطابق انسانوں کی خلائی تسخیر کی پہلی منزل چاند ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم چاند پر قیام کرنے کے لیے جا رہے ہیں صرف گھومنے کے لیے نہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ چاند پر مستقبل انسانی بیس کا قیام مزید خلائی کھوج میں معاونت فراہم کرے گی۔
THE PUBLIC POST