اسلام آباد: کال سینٹر پر چھاپہ مارنے والی ایف آئی اے کی ٹیم پر فائرنگ، ملزمان گرفتار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے کال سینٹر پر چھاپہ مار کارروائی کی، اس دوران کال سینٹر سے ایف آئی اے ٹیم پر فائرنگ کردی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ چھاپے کے دوران شدید فائرنگ کے بعد ایف آئی اے اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی، اور کال سینٹر کے عملے کی گرفتار کرلیا گیا۔کال سینٹر کے عملے نے الزام عائد کیا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم مبینہ طور پر رشوت کا تقاضہ کیا، اور رشوت نہ دینے پر چھاپہ مار دیا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کال سینٹر چلائے جانے کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو ایف آئی اے پر فائرنگ کی گئی، تاہم ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Check Also

گورنر پنجاب کی قیادت میں فریال تالپور سے ملاقات

کراچی(پبلک پوسٹ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *