تیزاب گردی کی شکار لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کے بیرون ملک علاج کا فیصلہ

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر تیزاب گردی کی شکار لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کے بیرون ملک علاج کا فیصلہ کر لیا گیا۔

چیف منسٹر سیکرٹریٹ نے متعلقہ حکام کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا، معاون وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور کو خصوصی علاج کیلئے امریکا بھجوایا جائے گا۔

حکومت بلوچستان نے ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا، حکومت بلوچستان متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

Check Also

گلگت بلتستان کے30 نو منتخب ارکان نےحلف اٹھا لیا

گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نو منتخب ارکان نےحلف اٹھا لیا۔ اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *