امریکی ریاست مشی گن میں ایک جوڑے کے لیے اپنی ہی دکان سے خریدا گیا لاٹری ٹکٹ غیرمعمولی خوش قسمتی کا باعث بن گیا۔ لاٹری بیچنے والے اس جوڑے نے ایک لاکھ ڈالر (تقریباً 2 کروڑ 80 لاکھ پاکستانی روپے) کا انعام جیت لیا۔
77 سالہ پیٹریشیا لینج اور ان کے شوہر پیٹ اینڈ گیریز پارٹی اسٹور (Pat and Gary’s Party Store) کے مالک ہیں۔ جوڑے کے مطابق ان کا روزانہ کا یہ معمول تھا کہ وہ اپنی دکان سے کلب کینو (Club Keno) کا ایک لاٹری ٹکٹ ضرور خریدتے ہیں۔
پیٹریشیا نے مشی گن لاٹری حکام کو بتایا کہ ان کے شوہر نے 25 مئی کی قرعہ اندازی کے لیے ٹکٹ خریدا تھا۔ جب نتائج سامنے آئے تو معلوم ہوا کہ ٹکٹ پر درج ان کے 9 نمبر درست نکل آئے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ ایک لاکھ ڈالر کے انعام کے حقدار بن گئے۔
پیٹریشیا کے مطابق جب ان کے شوہر نے جیت کی خبر سنانے کے لیے انہیں نیند سے جگایا تو پہلے انہیں یقین ہی نہیں آیا۔
نہوں نے کہا، ’’وہ مجھے کبھی نیند سے نہیں جگاتے، اس لیے مجھے فوراً احساس ہو گیا کہ ضرور کوئی غیرمعمولی بات ہوئی ہے۔‘‘
خوش نصیب جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ انعامی رقم سے اپنے بل ادا کریں گے اور گرمیوں کے سیزن کے لیے اپنی دکان کے لیے نیا سامان بھی خریدیں گے۔
THE PUBLIC POST