فٹ بال ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف تھرٹی ٹو میں ارجنٹینا نے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں شریک کیپ ورڈی کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں تین دو کے اسکور سے شکست دے دی۔
کیپ ورڈی نے میچ میں دو مرتبہ خسارے میں جانے کے باوجود میچ برابر کیا، میچ میں پہلے ارجنٹینا نے میسی کے گول کی بدولت برتری حاصل کی تھی، 59 ویں منٹ میں یہ گول کیپ ورڈی کی جانب سے ڈوآرٹے نے برابر کیا۔
کھیل کے مقررہ وقت تک مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا، اضافی وقت کا کھیل شروع ہوا تو ارجنٹینا کے لیسینڈرو مارٹینز نے 92ویں منٹ میں گول کرکے ارجنٹینا کو برتردی دلادی۔
کیپ ورڈی کے سڈنی کیبریل نے ایک شاندار کک کے ذریعے ارجنٹینا کے گول کیپر کو بے بس کرکے مقابلہ دو، دو گول سے برابر کردیا۔
اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں کیپ ورڈی کے کھلاڑی ڈنی بورگس کی غلطی سے گیند اُن ہی کی ٹیم کے جال میں چلی گئی جس کے سبب ارجنٹینا کو تین دو کی برتری مل گئی، اضافی وقت کے بقیہ ٹائم میں کیپ ورڈی کے کھلاڑیوں نے گول برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر قسمت نے اُن کا ساتھ نہیں دیا، یوں یہ میچ تین دو سے ارجنٹینا کی جیت پر ختم ہوا۔
پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ مصر سے منگل سات جولائی کو ہوگا۔
THE PUBLIC POST