کرم؛ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری؛ سر کی قیمت کتنی مقرر ہوئی؟

پشاور(پبلک پوسٹ)کرم میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی گئی ۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق کرم فسادات میں شامل 14 دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جب کہ صوبائی حکومت نے دہشت گردوں کے سروں کی قیمت بھی مقرر کرکے جاری کردی ہے۔انتہائی مطلوب دہشت گرد کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ دیگر دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 2کروڑ سے 30 لاکھ تک مقرر کی گئی ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد سی ٹی ڈی کو کرم حملوں میں مطلوب ہیں۔

Check Also

یونان میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

راولپنڈی: یونان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 40 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *