پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی رومانوی فلم عبیر گلال نے آخر کار دنیا بھر میں ریلیز کی ایک نئی تاریخ حاصل کر لی ہے۔
آرتی ایس باگدی کی ہدایت کاری اور وویک بی اگروال کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 12 ستمبر 2025 سے 75 ممالک میں 1000 سے زیادہ اسکرینز پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
یہ فلم جو ابتدائی طور پر 29 اگست کو ہونے والی تھی، بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے باعث تعطل کا شکار ہوگئی تھی، جس کے بعد اسے بھارت میں نمائش سے روک دیا گیا تھا۔ تاہم اب یہ فلم بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز ہورہی ہے۔
فلم کے پروڈیوسرز کو اس بات کا یقین ہے کہ یہ عبیر گلال بھارت میں ریلیز کے بغیر بھی دنیا بھر سے اچھا منافع کما کر دے گی۔ پاکستان میں عبیر گلال 29 اگست کو ریلیز کی جائے گی جس کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار ہے۔
فلم کا میوزک امیت ترویدی نے کمپوز کیا ہے اور اس فلم کے گانے بھی مقبول ہورہے ہیں جو فلم کی ریلیز سے قبل جاری کیے جاچکے ہیں۔