لاہور میں نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام،3 ملزمان گرفتار

لاہور میں پولیس نے نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں پیش آیا جہاں نومولود کو دفنانے کی کوشش کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ بروقت کارروائی کے نتیجے میں نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام بناکر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ ملزمان زمین میں گڑھا کھود کر نومولود کو دفنا رہے تھے، گرفتار ملزمان میں ایک مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے مبینہ اسقاط حمل سے متعلق انکشافات کیے ہیں، واقعے کی تمام پہلوؤں پر شفاف اور میرٹ پر تفتیش جاری ہے۔

Check Also

عمران خان اور بشری بی بی کی قید تنہائی سے متعلق کیس میں بڑی پیش رفت

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی قید تنہائی متعلق کیس میں بڑی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *