صوبائی دارالحکومت پشاور میں آٹے کا 20 کلو تھیلا مہنگا ہوگیا، ایک ہفتے کے دوران قیمت 300 روپے بڑھ گئی۔
آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق مکس آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2900 روپے مقررکی گئی ہے ، فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 3ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔
پنجاب سے ترسیل بند ہونے کے باعث آٹا موجود نہیں،آئندہ کچھ روز میں آٹے کا 20 کلو تھیلا مزید مہنگا ہوسکتا تھا۔
دوسری جانب کراچی میں فی کلو آٹا 135 سے 140 روپے میں فروخت ہورہا ہے، 10 کلو آٹے کا تھیلا 1350 روپےمیں دستیاب ہے۔
چکی کے آٹےکی فی کلو سرکاری قیمت 113روپے جبکہ فائن آٹےکی سرکاری قیمت 121روپےکلومقرر کی گئی ہے ۔فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمتوں میں اضافے سے آٹےکی قیمت بڑھی۔
آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، شہری پریشان
اعداد و شمار کے مطابق مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں فرق برقرار ہے تاہم مجموعی طور پر بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام، خصوصاً متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے گھریلو بجٹ پر اضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔
مہنگائی کے اس رجحان پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قیمتوں میں استحکام کے لیے مؤثر حکومتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
THE PUBLIC POST