ڈی کاک کی جارحانہ بیٹنگ سے ارشدیپ گھبراگئے، وائیڈ گیندوں کی لائن لگادی

بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ ایک اوور میں سات وائیڈ گیندیں کرنے کے باعث زیر بحث ہیں،

گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئںٹی میچ میں ارشدیپ سنگھ 11واں اوور کرنے آئے تو جارح مزاج بلے باز ڈی کاک نے پہلی ہی گیند پر چھکا لگادیا۔

پہلی گیند پر چھکا لگتے ہی ارشدیپ گھبراگئے اور اگلی دو گیندیں وائیڈ کردیں۔ ایک گینڈ ڈاٹ ہونے کے بعد بھی ارشدیپ کی گھبراہٹ کم نہ ہوئی اور مزید چار مسلسل وائیڈ بالز کروادیں۔

پھر تین گیندوں پر سنگل ڈبل ہونے کے بعد انہوں نے ایک اور وائیڈ گیند کردی۔

یوں انہوں نے 13 گیندوں کا اوور کیا اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ گیندوں کا اوور کروانے کا نوین الحق کا ریکارڈ برابر کردیا۔

ان کی اس کارکردگی پر جہاں کوچ گوتم گمبھیر ناراض نظر آئے وہیں شائقین نے بھی ان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کچھ نے اس اوور کو مشکوک قرار دے دیا۔

Check Also

انڈر 19 ایشیا کپ: سمیر منہاس، احمد حسین کی سنچریز، پاکستان کی 297 رنز سے فتح

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست دے کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *